وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی سعودی وزیرِ خزانہ  سے ملاقات

6

اسلام آباد، 12 جولائی ( اے پی پی): وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے ہمراہ وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعاون، اقتصادی شراکت داری کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے مزید فروغ کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے توانائی کے شعبے میں اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر پیش رفت جاری رکھنے اور باقاعدہ مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔