وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ہونہار طالب علم رفیع اللہ کی ملاقات،آپ کا ڈاکٹر بنے کا خواب اب حکومت بلوچستان کا عزم ہے، میر سرفراز بگٹی

3

کوئٹہ، 30 جولائی (اے پی پی): ہونہار طالب علم رفیع اللہ کی وزیراعلی ٰسیکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  سے ملاقات ،ملاقات میں دونوں ہاتھوں سے معذور طالب علم رفیع اللہ نے ڈاکٹر بننے کا اپنا  خواب بیان کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیراعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپ کا خواب اب حکومت بلوچستان کا عزم ہے، تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی،رفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جہاں بھی علاج ممکن ہوا حکومت آپ کا علاج کرائے گی، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آپ نے ثابت کیا کہ جسمانی معذوری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صلاحیت اور عزم رکھنے والے ہر نوجوان کی سرپرستی حکومت کی ذمہ داری ہے، رفیع اللہ جیسے باہمت نوجوان بلوچستان کا روشن مستقبل ہیں، ان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیم، علاج اور بہتر مستقبل، رفیع اللہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔