اسلام آباد، 25 جولائی ( اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن ضمیر چوہدری نے ملاقات کی ہے۔لارڈ ضمیر چوہدری نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔
لارڈ ضمیر چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی استحکام کے لئے قابل تحسین کاوشیں کیں جبکہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سےپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔ انشاء اللّہ اس بار بھی ہماری کاوشوں کا نتیجہ اچھا آئے گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔











