وفاقی وزیر  اعظم نذیر تارڈ سے ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کونسلر کی ملاقات

8

اسلام آباد،12 جولائی ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سے ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کونسلر ایچ ای سارہ علی الشورہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خواتین کے حقوق اور او آئی نے ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مکمل حقوق اور باوقار مقام عطا کیا، مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ان حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ پاکستان خواتین کے لیے ترجیحی اقدامات پر عمل پیرا ہے اور خواتین سیاست، پارلیمان اور دیگر اہم شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر  اور کونسلر سارہ علی الشورہ کے درمیان خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی و معاشی ترقی اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔

علاوہ ازیں،پاکستان اور ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے درمیان خواتین کے حقوق، صلاحیتوں میں اضافے، تجربات کے تبادلے اور او آئی سی کے تحت مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔