او آئی سی کی خواتین کے امور پر نویں وزارتی کانفرنس ، تکنیکی سیشنز کا آغاز

4

اسلام آباد  ،12  جولائی ( اے پی پی): او آئی سی کی خواتین کے امور پر نویں وزارتی کانفرنس میں تکنیکی سیشنز کا آغاز ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سے او آئی سی رکن ممالک کے وزرا اعلی حکام کی دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری  ہے۔

ملاقاتوں کے دوران مفاہنتی یادداشت پردستخط بھی کئے جائیں گے   ۔آئی سی رکن ممالک کے درمیان خواتین کو سماجی، اقتصادی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے لیے بات چیت ہو گی ۔کانفرنس میں او آئی سی  کے 57 رکن ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

او آئی سی رکن ممالک کے مندوبین مختلف سیشنز کے دوران  اپنی قومی پالیسیز پر بھی تبادلہ خیال  کر رہے ہیں۔