استنبول،4 جولائی ( اے پی پی): وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کی بڑی گنجائش ہے۔
پاکستان ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 26 ہزار آئی ٹی ٹیکنالوجی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،پاکستان میں فری لانسرز کی تعداد بہت بڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں خصوصی ٹیکنالوجی زونز قائم کیے گئے ہیں جبکہ موبائل فون صارفین کی تعداد 20 کروڑ ہے۔انہوں نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم کیش لیس معیشت اور ایک گورنس کے فروغ میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔











