پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری

5

 راولپنڈی،11جولائی ( اے پی پی):  پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف “آپریشن شعبان” میں موثر کارروائیاں کر رہی ہے۔

 تازہ کارروائیوں کے دوران 9 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ دشوار گزار راستوں اور پہاڑوں میں چھپے ہوئے خارجی دہشتگردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی ہے۔ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔