چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائی وے پر “ایک ملین درخت لگاؤ” مہم کا آغاز کر دیا

2

اسلام آباد ،01   جولائی ( اے پی پی ):  چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف نے اسلام آباد ہائی وے پر ایک ملین شجرکاری مہم “درخت لگاؤ” کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

مہم کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں گرین کور بڑھانا اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایک ملین درختوں کی شجرکاری سے اسلام آباد کو سرسبز و شاداب بنانے میں مدد ملے گی۔