کوئٹہ: پیپلزپارٹی رہنماؤں نجمی عالم، سردار ذوالفقار اور بخت محمد کاکڑ نے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ اور کرن بلوچ سے ملاقات  

4

کوئٹہ 23جولائی (اے پی پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و مشیر وزیراعلیٰ سندھ نجمی عالم، پیپلزپارٹی کشمیر سندھ کے صدر سردار ذوالفقار اور صوبائی وزیر صحت و پارٹی رہنما بخت محمد کاکڑ نے  جمعرات کوڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ اور چیئرپرسن بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن  کرن بلوچ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خواتین کی فلاح و بااختیاری اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔