آئی ایس پی آر کی جانب سے 5اگست یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے خصوصی نغمہ”آزادی”  جاری

0

اسلام آباد، 05 اگست(اے پی پی):5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ “آزادی” جاری کر دیا۔

واجد سعید کی سحر انگیز آواز میں یہ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات اور امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

نغمے کے بول “تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے” کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ مکمل وابستگی اور یکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔ دل کو چھو لینے والے بول اور ولولہ انگیز دھن کے ساتھ یہ نغمہ امید، استقامت اور عزم کے احساس کو نمایاں کرتا ہے۔ یہ نغمہ اہل کشمیر کی ثابت قدمی، امید اور اپنے حق کے لیے جاری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

نغمے میں جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارتی قتل و غارت اور خواتین و بچوں پر بے رحمانہ مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔