برلن میں پاکستانی سفارتخانے میں 79ویں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، سفیر ثقلین سیدہ نے پرچم کشائی کی

1

برلن، 14 آگست (اے پی پی): جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفیرِ پاکستان ثقلین سیدہ نے قومی پرچم کشائی کی۔

مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی سلامتی، استحکام اور آزادی کی قدر و قیمت پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں پاکستانی برادری اور جرمن مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ صدرِ مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے کہا کہ آزادی ایک مقدس نعمت ہے جو قائدِ اعظم اور اسلاف کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، جبکہ معاشی استحکام، ماحولیاتی سفارتکاری اور آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کی کامیابیاں باعثِ فخر ہیں۔ تقریب کے دوران پاکستان کے دیہی علاقوں کی ترقی میں اہم خدمات پر ڈاکٹر سینٹی ماریا اینا سِلر (Dr. Senta Maria Anna Siller) کو اعزاز سے نوازا گیا، جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستانی فنکاروں نے ملی نغموں و روایتی موسیقی کے ذریعے حاضرین کے دل موہ لیے۔