سری لنکا ، 04 اگست ( اے پی پی): قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی مومنہ ریاست نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں ان کا تجربہ انتہائی مثبت رہا اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ ٹیم انتظامیہ کے دیے گئے پلان کے مطابق بولنگ کرنے پر مرکوز تھی جبکہ آج کے میچ میں وکٹ سے ملنے والی سپورٹ کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ مومنہ ریاست کا کہنا تھا کہ سری لنکن بیٹر چماری اتھاپتھو ایک بہترین اور جارحانہ ہٹر ہیں، اس لیے ان کی وکٹ حاصل کرنا ان کے لیے انتہائی خاص تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری ٹیم بے پناہ محنت اور کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ آنے والے تمام ایونٹس میں بھی یہی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔











