نوجوان کھلاڑیوں کے آنے سے ٹیم میں ایک مختلف انرجی آتی ہے، عائشہ ظفر

5

سری لنکا، 04 اگست ( اے پی پی): قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر نے کہا ہے کہ ٹیم میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت سے ایک الگ اور مثبت انرجی پیدا ہوئی ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیریز کے دو میچز میں 170 سے زائد رنز بنانا ایک بہترین پیشرفت ہے اور اس سیریز سے کئی مثبت پہلو سامنے آئے ہیں، تاہم ٹیم کو ابھی مزید شعبوں میں بہتری کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 آج کے میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ یہی تھا کہ اننگز کو آخر تک لے جا کر میچ فنش کیا جائے، جبکہ کم تجربہ کار نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنا ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے۔ عائشہ ظفر نے مزید کہا کہ آخری میچ جیتنے کی خوشی ضرور ہے، لیکن اگر ٹیم سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوتی تو انہیں زیادہ خوشی ہوتی۔