سپریم کورٹ میں ملک کے پہلے کورٹ اینکسڈ میڈی ایشن سینٹر کا افتتاح، سائلین کو بروقت اور کم خرچ تنازعات کے حل کی سہولت

3

اسلام آباد، 18 اگست ( اے پی پی): سپریم کورٹ آف پاکستان میں سائلین کو بروقت، کم خرچ اور باہمی رضامندی سے تنازعات کے حل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ملک کے پہلے ‘کورٹ اینکسڈ میڈی ایشن سینٹر’ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جو عدالتِ عظمیٰ کے عوام مرکز اصلاحاتی ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہے۔

 یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے قائم کردہ اس سینٹر کی افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ کے معزز ججز، یورپی یونین کے سفیر،  کے نمائندگان، سیکرٹری قانون و انصاف، چیئرمین ایف بی آر اور بار کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم  کمیٹی کے ارکان جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مہمانوں کے ہمراہ افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شاہد وحید نے میڈی ایشن کو روایتی مقدمہ بازی کا بہترین متبادل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا، سائلین کے باہمی تعلقات محفوظ رہیں گے اور عدالتی وسائل کو ان سنگین مقدمات پر مرکوز کرنے میں مدد ملے گی جن میں باقاعدہ فیصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 اس موقع پر یورپی یونین اور نے پاکستان کے نظامِ انصاف میں اصلاحات کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ سینٹر کے پائیدار آپریشنز، تکنیکی معاونت اور استعدادِ کار میں اضافے کے لیے سپریم کورٹ اور لیگل ایڈ سوسائٹی کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت  پر دستخط بھی کیے گئے۔