اسلام آباد، 6 اگست )اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس بروز جمعرات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اجلاس کمیٹی روم نمبر 2080 میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن نے کی۔
سینیٹر سعدیہ عباسی، سینیٹر عامر ولی الدین چشتی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا اجلاس میں شریک ہوئے۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی اجلاس میں موجود رہے۔چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے ٹیلی کام کمپیٹیشن رولز پر بریفنگ دی گئی۔











