شکاگو : پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی لازوال ، برادرانہ تعلقات اور باہمی محبت پر مبنی ہے ، وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ

4

شکاگو، 3: اگست(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، پیر سید عمران احمد شاہ نے شکاگو میں زکوٰۃ فاؤنڈیسن آف امریکہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ تیسرے ترک ہیریٹیج فیسٹیول میں شرکت کی۔ فیسٹیول کے دوران انہوں نے مختلف ثقافتی اور معلوماتی اسٹالز کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی لازوال، برادرانہ تعلقات اور باہمی محبت پر مبنی ہے، جبکہ ایسے ثقافتی تہوار دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ نے ایک شاندار فیسٹیول کا انعقاد کیا اور انہیں پاکستان کی نمائندگی کے لیے مدعو کرنا باعثِ اعزاز ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت اور فاؤنڈیشن دونوں غربت کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں، اس لیے اس پلیٹ فارم پر خیالات کا تبادلہ نہایت خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر نے فیسٹیول میں مسلم اور غیر مسلم کمیونٹیز کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔