اسلام آباد،19 اگست ( اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ہے۔
صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
صدر ِ مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مؤثر روابط ضروری ہیں۔رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑے صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدارہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پہ ناکام بنائی جائیں گی۔وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔
پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر میر علی حسن زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔











