عید میلاد النبی ﷺ: وفاقی وزیر  احسن اقبال کا پیغام

0

اسلام آباد، 26 اگست ( اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے 12 ربیع الاول کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محبتِ رسول ﷺ محض ایک جذبہ نہیں بلکہ ایمان کا تقاضا ہے۔ ہماری زندگیوں میں سیرتِ طیبہ کی پیروی کا جذبہ ہونا چاہیے اور ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو سنوارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیرتِ رسول ﷺ ہمیں محبت، برداشت، اخوت اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔ ہمیں معاشرے میں سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں محبت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے سیرتِ نبوی ﷺ سے عصرِ حاضر کے مسائل میں رہنمائی کے لیے نو سیرت چیئرز قائم کی ہیں۔ نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ کی اصل روح اور تعلیمات سے روشناس کرایا جائے گا۔