فیصل آباد : انڈر 17 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ جاری

1

فیصل آباد ،22 اگست ( اے پی پی):شہر میں انڈر 17 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ جاری ہے۔ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر کی نگرانی میں بیٹرز کی بیٹنگ سکلز نکھارنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ کوچز نے انفرادی سیشنز میں کھلاڑیوں کی تکنیک اور مہارتوں پر کام کیا۔

کیمپ میں بیٹنگ، فیلڈنگ اور مجموعی کھیل کی مہارتوں میں بہتری پر توجہ مرکوز ہے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس ٹریننگ کے ساتھ پریکٹس میچز بھی جاری ہیں۔