پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کی تیاریاں جاری

2

لاہور ،22 اگست ( اے پی پی):پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز پر بھی خصوصی توجہ دی۔ اس دوران کھلاڑیوں نے کیچنگ اور تھروئنگ کی مشقیں بھی کیں۔پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈل میں یوتھ ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔