میاں نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر غور

0

لاہور، 16 اگست (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، رانا ثناء اللہ اور انوشہ رحمان نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء نے آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات میں خواتین کے بھرپور اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے اسے جمہوری عمل کے استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔