اسلام آباد،20اگست (اے پی پی): نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو دفتر خارجہ آمد پر شام کے وزیر خارجہ اسدحسن الشیبانی کا خیرمقدم کیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شامی وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی کی خوشگوار اور تعمیری ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور شام کے درمیان گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا اعادہ کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔
یہ دورہ تقریباً دو دہائیوں کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان وزیر خارجہ کی سطح پر پہلا دورہ ہے۔











