ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اور کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ ‘سائبل سسٹرز’ کی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد

0

اسلام آباد، 14 اگست ( اے پی پی): بین الاقوامی ویٹ لفٹر، پاور لفٹر، ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اور کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ ‘سائبل سسٹرز’ نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

پرائیڈ آف پاکستان سائبل سسٹرز نے اپنے ایک خاص ویڈیو پیغام میں اپنی اور اپنے پورے خاندان کی طرف سے تمام ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگا کر وطنِ عزیز سے اپنی بے پناہ محبت کا اعادہ کیا۔