اسلام آباد،11 اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارت سے متعلقہ امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔











