وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب، سعودی ولی عہد نے استقبال کیا

0

مکہ مکرمہ ، 7 اگست (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف مکہ مکرمہ میں قصر الصفا پہنچ گئے جہاں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات شروع ہوگئی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔