وزیر تعلیم بلوچستان نے صوبے کے  کالجز  کے لئے 15بسوں کی چابیاں  پرنسپلز میں تقسیم کیں

5

کوئٹہ، 03 اگست (اے پی پی):وزیر تعلیم بلوچستان  راحیلہ حمید خان درانی نے صوبے کے  کالجز  کے لئے 15 بسوں کی چابیاں متعلقہ  پرنسپلز میں تقسیم کیں۔ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں  صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اگلے فیز میں مزید 100 جدید ایئر کنڈیشنڈ بسیں صوبہ کے گرلز و بوائز کالجز کو دی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز محمد حسین  بلوچ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کالجز اشفاق بلوچ جوائنٹ ڈائریکٹر سعیدہ بلوچ بھی  ان کے ہمراہ  تھے۔