لاہور، 19 اگست (اے پی پی)؛ ویمنز ایشیا کپ کی بہترین تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سیناریو میچز کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کھلاڑی فزیکل ٹریننگ اور نیٹس سیشنز کے ساتھ ساتھ عملی پریکٹس کے لیے سخت مقابلے کر رہی ہیں۔ تربیتی عمل کے دوران پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے قادر اکیڈمی کی بوائز ٹیم کے ساتھ ایک زبردست میچ کھیلا جبکہ دوسرے سیناریو میچ میں مکسڈ ٹیموں نے حصہ لیا، تاکہ کھلاڑیوں کو واقعی میچ جیسی صورتحال فراہم کی جا سکے۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق ویمنز ٹیم کا لڑکوں کی ٹیم کے خلاف میچز کھیلنے کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں میں دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا اور انہیں آنے والے ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج اور سخت مقابلوں کے لیے مکمل طور پر تیار کرنا ہے۔











