کراچی، 10 اگست ( اے پی پی): کراچی میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان کے پہلے آٹزم رہائشی مرکز کا افتتاح کر دیا، جبکہ کورنگی میں پاکستان کا پہلا جامع پارک بھی کھول دیا گیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ C-ARTS ملک کا پہلا مرکز ہے جوآٹزم کی تشخیص سے لے کر روزگار تک سہولیات فراہم کرتا ہے۔ آٹزم کے شکار بچوں کے لیے مفت علاج،ٹرانسپورٹ اور وظائف بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی C-ARTS کے مراکز قائم ہیں۔ نئے رہائشی مرکز میں جامع نگہداشت اور طویل المدتی بحالی کی سہولیات میسر ہوں گی۔آصفہ بھٹو زرداری کے مطابق C-ARTS کا رجسٹریشن پورٹل بھی فعال کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے ہر بچے کا ڈیجیٹل ریکارڈ بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔











