خانیوال، 10گست (اے پی پی): ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس خانیوال میں ڈیجیٹل اور ایڈمنسٹریٹو ماڈیولز پرایک۔روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کےگرلز کالجز کی پرنسپل اور انتظامی عملہ نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال ڈاکٹر عمران احمد تھے، ماسٹر ٹرینر پروفیسر نذیر گوہر نے شرکاء کو جدید ڈیجیٹل سسٹمز، انتظامی امور اور سافٹ ویئر کے عملی استعمال سے متعلق تفصیلی تربیت فراہم کی۔
اس ورکشاپ کے شرکاء کو بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں کی مؤثر کارکردگی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے جدید ماڈیولز پر مہارت حاصل کرنے سے اداروں میں شفافیت، رفتار اور انتظامی معیار میں نمایاں بہتری آئےگی-
تربیتی ورکشاپ کا مقصد کالجز کے تدریسی اور انتظامی عملہ کو جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔











