اسلام آباد، 20 اگست(اے پی پی): پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں قومی جونیئر گرلز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جس کا مقصد چین میں منعقد ہونے والے ‘ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026’ کے اہم معرکے کے لیے کھلاڑیوں کی جسمانی و فنی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں بہترین انداز میں تیار کرنا ہے۔











