جشن آزادی کی مناسبت سے سپورٹس گراؤنڈ میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں

2

خانیوال،20 اگست (اے پی پی ): جشن آزادی کے موقع پر جہاں دیگر سرکاری اور نجی محکموں میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں وہیں سپورٹس گراؤنڈ میں بھی کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں اور کھلاڑی جذبہ حب الوطنی سے یوم آزادی منارہے ہیں۔

سپورٹس گراؤنڈز میں کھلاڑی جذبہ حب الوطنی سے قومی پرچم، لہراکر جشن آزادی منارہے ہیں، خانیوال کے نواحی گاؤں کوہی والا کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے حال ہی کوریا اور عمان کے خلاف شاندار کھیل پیش کرکے حسن سردار جیسے کھلاڑیوں کی یاد تازی کردی-

حکومت اگر سرپرستی کرئے تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی پاکستان ہاکی کے کھوئے ہوئے اعزازت واپس نہ دلواسکے۔