پونچھ ڈویژن کا انتخابی جائزہ اجلاس، تیسرے مرحلے کی حکمتِ عملی کا جائزہ

6

اسلام آباد، 04 اگست (اے پی پی): وزیر مملکت برائے داخلہ اور پونچھ ڈویژن کے انتخابی کوآرڈینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت پونچھ ڈویژن کا انتخابی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلعی کوآرڈینیٹرز، حلقہ کوآرڈینیٹرز اور پونچھ ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم، تنظیمی امور اور پولنگ ڈے کی حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کشمیری عوام کے بھرپور اعتماد کی مہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام  نے کام اور کارکردگی کو ووٹ دیا۔