اسلام آباد،14اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے 80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں جمعہ کو اسلام آباد میں یادگار پاکستان پر قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے قومی پرچم کو سلامی دی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر اور حفاظت ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ قومی اتحاد، جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ترقی کی بنیادیں ہیں۔











