اسلام آباد، 08 ستمبر (اے پی پی ): اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (IHRA)
کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے پمز ہسپتال میں صحت کی سہولیات، مریضوں کے تحفظ اور سروس ڈلیوری کے معیار کا جائزہ شروع کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہرین کی ٹیم مختلف شعبوں میں انفراسٹرکچر، طبی طریقہ کار، مریضوں کے تحفظ، ریکارڈ و دستاویزات اور طبی آلات کا جائزہ لے رہی ہے۔ ٹیم افرادی قوت اور متعلقہ طبی معیارات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جامع جائزے کا مقصد پمز میں صحت کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا، مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور مسلسل بہتری کے عمل کو فروغ دینا ہے۔









