اسکولوں کی سطح پر قومی کھیل کی بحالی: کراچی کے 74 سے زائد اسکولوں میں ہاکی کیٹس تقسیم

0

کراچی، 22 ستمبر (اے پی پی): پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام اسکول کی سطح پر قومی کھیل ہاکی کو بحال کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق پیدا کرنے کے لیے این جے وی اسکول کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران کراچی ڈویژن کے 74 سے زائد اسکولوں کے نمائندگان اور طلباء کو جدید ہاکی کیٹس اور سامان فراہم کیا گیا، تاکہ گراس روٹ لیول سے نئے کھلاڑیوں کی تربیت اور ابھار کو ممکن بنایا جا سکے۔

اس تاریخی تقریب میں صدر پی ایچ ایف و سیکرٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی، مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان حکومتِ سندھ آغا صائمہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، اور اولمپینز سمیع اللہ، حسن سردار، ناصر علی، قمر ابراہیم، وسیم فیروز اور سید سمیر حسین سمیت تعلیمی و سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام، اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔