لاہور، 19 ستمبر (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے موجودہ ڈیٹا بیسز اور آن لائن پورٹلز کو اپ گریڈ کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مختلف ڈیٹا بیسز اور آن لائن پورٹلز کی موجودہ صورتحال اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید مؤثر، جدید اور صارف دوست بنانے کے لیے جاری آئی ٹی اقدامات پر غور کیا گیا۔ ڈیجیٹل ریکارڈ کو بہتر بنانے اور ڈیٹا مینجمنٹ نظام کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی زیر بحث آئے۔اجلاس میں محکمہ کی مختلف خدمات اور پروگرامز سے متعلق معلومات تک عوام کی رسائی مزید آسان بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران و فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے آئی ٹی اقدامات پر پیش رفت تیز کرنے اور موجودہ نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مؤثر استعمال سے محکمانہ سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیٹا مینجمنٹ اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جا سکتا ہے۔











