شہر لاہور میں مثالی صفائی انتظامات کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے ہنگامی دورے جاری

0

لاہور ، 21 ستمبر(اے پی پی) : شہر لاہور میں مثالی صفائی نظام برقرار رکھنے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے فیلڈ میں ہنگامی دورے جاری ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نےورکرز کی حاضری اور صفائی انتظامات چیک کرنے کے لیے داتا گنج بخش ٹاؤن کا دورہ کیا۔کمرشل مارکیٹس میں مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کولیکشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔لاہور میوزیم، کارپوریشن چوک، آؤٹ فال روڈ پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے حاضری پوائنٹس چیک کئے۔ یوسی سپروائزرز کو بیٹ وائز 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ورکرز کی بیٹ وائز سرپرائز چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔مزید برآں تمام کمرشل مارکیٹس میں ویسٹ کلیئرنس صبح ںسویرے یقینی بنائی جا رہی ہے۔جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 3000 سے زائد رکشے گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن یقینی بنا رہے ہیں۔لاہورکے لوگوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کوڑا گلی محلوں میں پھینکنے کی بجائے گھر گھر آنے والی ستھرا پنجاب ٹیموں کے حوالے کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔