وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزارت داخلہ آمد، اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات

7

تہران، 21 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزارت داخلہ میں  اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکرگزار ہیں، پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔