عدلیہ کا حقیقی معیار عوام کا اعتماد، انصاف کی پاسداری اور باوقار سماعت کی یقین دہانی ہے: چیف جسٹس آف پاکستان

4

اسلام آباد، 14 ستمبر (اے پی پی): چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی سال 2026-27 کے آغاز پر تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا حقیقی معیار عوام کا اعتماد، انصاف کی پاسداری اور ہر شہری کو باوقار سماعت کی یقین دہانی ہے۔

تقریب میں معزز جج صاحبان، اٹارنی جنرل اور بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے 5 ستونی ادارہ جاتی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت 86 میں سے 65 اقدامات کی تکمیل اور آئی ایس او سرٹیفکیشن کا اعلامیہ پیش کیا۔انہوں نے قومی ای فائلنگ فریم ورک، پیپر لیس کورٹس، اور سزائے موت و ضمانتوں سمیت ہزاروں ترجیحی مقدمات کے فیصلوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

وکلاء رہنماؤں اور اٹارنی جنرل نے کیس مینجمنٹ اور ڈیجیٹلائزیشن کی کاوشوں کو سراہا، جبکہ چیف جسٹس نے ادارہ جاتی احتساب اور سائلین کو بروقت و کم خرچ انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔