اسلام آباد،01 ستمبر (اے پی پی): قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔قائم مقام صدر نے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائم مقام صدر نے وفاقی وزیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی اور تندرستی کے لیے دعا کی۔وفاقی وزیر نے چوہدری طارق فاروق کو سپیکر منتخب ہونے اور قائم مقام صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔











