محمدی گراؤنڈ کو خوبصورت، محفوظ اور معیاری تفریحی مقام بنایا جائے، کمشنر عامر کریم خاں

3

ملتان ( 19 ستمبر 2026) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے محمدی گراؤنڈ کا دورہ کیا اور پارک کی بحالی و تزئین و آرائش کے جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے معمولی نقائص کی بھی فوری درستگی کی ہدایت کی۔

کمشنر عامر کریم خاں نے محمدی گراؤنڈ میں بینچز، واکنگ ٹریک اور گرین بیلٹس کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے پارک میں سایہ دار مقامات پر مناسب تعداد میں بینچز نصب کیے جائیں۔ انہوں نے پارک کی چار دیواری کو خوبصورت بنانے کے لیے جدید آرائشی ڈیزائن اور مناسب روشنیوں کے انتظامات کی بھی ہدایت کی۔کمشنر نے کہا کہ پارک میں بچوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کا استعمال اور پائیدار تعمیرات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ محمدی گراؤنڈ کو شہریوں کے لیے خوبصورت، محفوظ اور معیاری تفریحی مقام بنایا جائے تاکہ اہل ملتان کو صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آسکے۔اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے راشد ارشاد اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔