وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایس سی او کے 26 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت

5

بشکیک،01 ستمبر ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 26 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں جن میں اہم علاقائی و عالمی امور اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔

خوشگوار ماحول میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں وزیرِ اعظم توجہ کا محور بنے رہے۔ ملاقاتوں میں چینی صدر شی جنپنگ، روسی صدر ولادیمیر پوتن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان، بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویئف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف شریک تھے۔