وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

0

اسلام آباد، 24 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد  کی ملاقات ، جس میں دوطرفہ تعلقات، انسانی حقوق، جی ایس پی پلس اور سائبر قوانین سمیت جیو اسٹریٹجک امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان کے آئینی فریم ورک، اقلیتوں کے حقوق اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو ملکی و علاقائی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوسری جانب یورپی وفد نے پاکستان کی جیو اسٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی مفادات کی بنا پر پاکستان کے خلاف الزام تراشی کو نامناسب قرار دیا اور باہمی افہام و تفہیم، غلط فہمیوں کے خاتمے اور یورپی پارلیمنٹ میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے کے لیے مزید مکالمے اور کانفرنس کی تجویز پر اتفاق کیا۔