وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےپاکستان میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر  کی ملاقات

7

اسلام آباد،23 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےپاکستان میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں امن و استحکام کی کاوشوں، علاقائی سیکیورٹی کے امور اور پاکستان کی امن کے لیے جاری کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی رابطوں کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دنیا اور دہشتگردی کے درمیان پاکستان ایک مضبوط دیوار ہے۔