وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر  صدارت اہم  اجلاس

0

اسلام آباد، 23 ستمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر  صدارت اہم  اجلاس منعقد ہو، اجلاس میں وزارت صحت کے زیر انتظام تمام اداروں میں فائر سیفٹی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی جامع اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔

 وزارت صحت کے زیر انتظام تمام ہسپتال بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کے تکنیکی و بنیادی ڈھانچے کے جامع جائزے کا  بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزارت صحت کے جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ صحت کے اداروں کے انفراسٹرکچر کے جائزے کے لیے ماہر کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں،

جو صحت کے اداروں میں بائیومیڈیکل آلات اور طبی فضلے کے نظام کا بھی تفصیلی جائزہ  لے گی۔

اس موقع پر وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ مریضوں، طبی عملے اور عوام کی حفاظت کے لیے اصلاحات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔

صحت کے اداروں میں حفاظتی اقدامات بہتر بنا کر مستقبل میں حادثات کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی۔