وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا پمز ہسپتال میں 200 بیڈز پر مشتمل نیو ایمرجنسی کا دورہ

0

اسلام آباد، 14 ستمبر(اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز ہسپتال میں 200 بیڈز پر مشتمل نیو ایمرجنسی کا دورہ کیا اور وہاں جاری تیاریوں اور مکمل کیے گئے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اور ہسپتال انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو نیو ایمرجنسی کی آپریشنل تیاریوں اور دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر صحت نے نیو ایمرجنسی میں موجود طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ نیو ایمرجنسی کو 24 گھنٹوں کے اندر آپریشنل کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔