پنجگور میں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر شاندار عوامی ریلی، ہزاروں شہریوں کی شرکت

6

پنجگور،08 بلوچستان ستمبر)اے پی پی): یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک شاندار عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، تاجروں اور طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی میں شریک افراد نے قومی پرچم اٹھا کر یکجہتی، اتحاد اور بھائی چارے کا واضح پیغام دیا۔ ہزاروں شہریوں نے شہداءِ پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز تھامے ہوئے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ شہداء کی وجہ سے ہی آج ہمارے ملک کا وجود قائم ہے جس میں ہم آزادانہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجگور کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں نکل کر قومی یکجہتی، ملی وحدت اور پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر بلوچستان کے عوام نے وطن سے محبت اور دفاعِ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔