پی ایچ اے ملازمین کے لیے حج قرعہ اندازی

2

لاہور،18 ستمبر (اے پی پی) : صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، چیئرمین ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور غزالی سلیم بٹ اور مینجنگ ڈائریکٹر احمد عثمان جاوید نے پی ایچ اے ملازمین کے لئے  حج قرعہ اندازی کی،5 خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان  کیا گیا ۔قرعہ اندازی میں گریڈ 1 سے 16 تک کے 3200 سے زائد ریگولر ملازمین کے نام شامل کیے گئے۔قرعہ اندازی کے ذریعے مالی غلام حسین ولد غلام علی، پلمبر عباس علی ولد زاہد حسین، مالی وحید سعید ولد محمد سعید، مالی عاشق حسین ولد محمد حسین اور سیکیورٹی گارڈ ارشد محمود ولد اللہ دتہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے منتخب ہوئے۔ویٹنگ لسٹ میں مراتب علی ولد ارشد علی اور محمد طاہر ولد عبدالمجید کے نام شامل کیے گئے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور چیئرمین ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور غزالی سلیم بٹ نے حج کے لیے منتخب ہونے والے خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید اور اے ایم ڈی راؤ تسلیم اختر نے بھی خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مقدس سفر کے دوران ملک و ملت اور ادارے و اس سے منسلک تمام افراد کو دعا میں یاد رکھیں گے۔قرعہ اندازی کی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سونیا کلیم، ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن فرح دیبا اور ڈائریکٹر ای ایم محمد انصر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔سی بی اے یونین کے صدر مشتاق بھٹی، چیئرمین محمود الاحد، جنرل سیکرٹری حافظ ابرار سمیت ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے کثیر تعداد میں ملازمین بھی تقریب میں موجود تھے۔