اسلام آباد، 15 ستمبر (اے پی پی): چیئرمین سی ڈی اے نے بروز منگل اسلام آباد میں شدید بارش کے دوران بابر پارک سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا موقع پر جائزہ لیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کے ہمراہ بابر پارک میں اب تک مکمل کیے گئے اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے بابر پارک میں جاری ترقیاتی، تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کے کاموں کا موقع پر معائنہ کی اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے بابر پارک کی خوبصورتی، گرین ایریاز،لینڈ اسکیپنگ اور عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔
بارش کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے بابر پارک میں نکاسی آب،صفائی اور بارش کے پانی کی صورتحال کا بھی موقع پر معائنہ کیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کو جاری ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنے اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ بابر پارک کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کے گرین کریکٹر، خوبصورتی، صفائی اور عوامی سہولیات کو بھی خصوصی توجہ دی جائے۔شدید بارش کے دوران شہر بھر میں فیلڈ مانیٹرنگ جاری ہے ۔
چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، نکاسی آب، صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
شدید بارش کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بھی فیلڈ میں موجود رہے اور مختلف علاقوں میں صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے حساس اور نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں اور دیگر مقامات پر بارش کی صورتحال اور نکاسی آب کے انتظامات کی نگرانی کی۔
سی ڈی اے انوائرنمنٹ ونگ اور سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں شدید بارش کے دوران بھی شہر بھر میں متحرک رہیں۔سی ڈی اے سینیٹیشن ٹیمیں سڑکوں، شاہراہوں اور اہم مقامات سے بارش کا پانی، مٹی اور ملبہ ہٹانے کے لیے مسلسل فیلڈ میں مصروف رہیں۔
انوائرنمنٹ ونگ اور سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے سڑکوں، گرین ایریاز اور دیگر مقامات پر صفائی اور بحالی کے فوری اقدامات کیے۔ بارش کے دوران سی ڈی اے کی فیلڈ ٹیموں نے نکاسی آب کے ساتھ اہم شاہراہوں کو کلیئر رکھنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے آپریشن جاری رکھا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے شہر میں جاری نکاسی آب، صفائی اور سڑکوں کو قابلِ آمدورفت رکھنے کے آپریشنز کی بھی مسلسل نگرانی کی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کو حساس مقامات پر مسلسل مانیٹرنگ، فوری رسپانس اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
سی ڈی اے، انوائرنمنٹ ونگ، سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی فیلڈ ٹیمیں شدید بارش کے دوران شہریوں کی سہولت اور محفوظ آمدورفت کے لیے متحرک رہیں۔
شدید بارش کے باوجود فیلڈ ٹیموں کی بروقت کارروائیوں سے اہم شاہراہوں کو کلیئر رکھنے، نکاسی آب بہتر بنانے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے اقدامات جاری رہیں گے۔











