اسلام آباد (اے پی پی): وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت وزیراعظم کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیاسی، آئینی، قانونی اور معاشی مسائل کے حل سمیت توانائی، سیاحت اور قدرتی وسائل کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور قائد حزب اختلاف حافظ حفیظ الرحمن نے بھی شرکت کی، جہاں وفاقی وزیر قانون نے جی بی کے عوام کی قومی دھارے میں مؤثر شرکت کو حکومت کی ترجیح قرار دیا جبکہ صوبائی قیادت نے عوام کی خواہشات کے مطابق جامع فریم ورک پر زور دیا۔
کمیٹی نے گلگت بلتستان کے فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام اور جی بی قیادت سے حتمی تجاویز طلب کر لیں۔











